Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 10 - Jul 15
For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15
Description
Hindustan Q Taqsim Hua ہندوستان کیوں تقسیم ہوا ؟ Anees Sheikh1857 23 1940 16 1946 1871 ISBN 9786273003245 Pages 724
مصنف و محقق انیس شیخ کی تصنیف ہندوستان کیوں تقسیم ہوا ؟مطالعہ کے لئے پیش خدمت ہے ، یوں تو آپ نے تحریک پاکستان کے موضوع پرکئی کتابیں پڑھی ہوں گی مگر مصنف نے اس کتاب میں صرف ان تاریخی حقائق کو بیان کیا ہے جو ہندوستان کی تقسیم کا سبب بنے۔
ہندوستان اور پاکستان میں پاکستان مخالف بیانیہ یہ ہی ہے کہ انگریزوں نے سازش کی اور ہندوستان کو تقسیم کرکے پاکستان بنوا دیا ، مسلم لیگ کی قیادت اور خاص طور پر قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ایک مخصوص بیانیہ سننے اور پڑھنے کو ملتا ہے ، تو کیا ہندوستان کی تقسیم اتنی سادہ ہے کہ انگریزوں نے سازش کی اور پاکستان بن گیا ؟مصنف نے انہی عوامل کی تحقیق کی کہ آیا تاریخی حقائق کیا ہیں ؟
مصنف نے 1857 کے بعد مسلمانوں کے سیاسی ، معاشی ، مذہبی حالات، انڈین نیشنل کانگریس اور مسلم لیگ اور تحریک خلافت کے قیام ، مسلم لیگ ، تحریک خلافت اور دیگر مسلم رہنماؤں کی جانب سے ہندو مسلم اتحاد کی اتنہائی کوششیں اور ان کی ناکامی، اور اسی دور میں ہندوستان کے مسلمانوں کی جانب سے موہن کا کرم چند گاندھی کو ہندوستان کی سیاست میں ہندوستان کا اہم رہنما بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا اہم باب ہے ۔
مصنف نے تاریخی حقائق کو روشنی میں اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا کہ جس میں کہا جاتا ہے کہ محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ دو قومی نظریہ 23 مارچ 1940 کو اپنایا ، نیز اس دعوے کو بھی رد کیا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم کا محرک صرف 16 اگست 1946 کو ڈائریکٹ ایکشن ڈے کو قرار دیا جائے ۔
مصنف نے ہندوستان کے تقسیم کی تقسیم کا آغاز نہرو رپورٹ سے قرار دیا ، مصنف نے ہندوستان میں فسادات کا ذکر تفصیل سے کیا جو 1871 سے جاری تھے ، مصنف نے ان علاقوں کے فسادات کا خاص طور پر ذکر ہے جو آج انڈیا یا بنگلہ دیش کا حصہ ہیں اور پاکستان کے علاقوں میں پنجاب اور صوبہ فرنٹیئر میں ہندو مسلم اور سکھوں کے فسادات کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔
مصنف نے اپنی تحقیق اور موضوع کو مظبوط بنانے کے لئے اخبار اور تاریخی دستاویزات کی زیادہ مدد لی ہے، تمام تاریخی واقعات کو سال بہ سال ترتیب سے پیش کیا گیا ہے ، جس سے قاری کو تسلسل کے ساتھ حالات و واقعات کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے ۔
تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے اس کتاب میں اتنا کچھ ہے کہ وہ کتاب کو مکمل پڑھے بغیر مطمئن نہیں ہوں گے ۔
ISBN 9786273003245
Pages 724
Shipping Notes
- Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
- Except Preorder products are shipped in 48 hours.
- Delivery to the USA:
- Standard Shipping : 3-10 business days
- If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy